Live Updates

حکومت کا وژن عوامی خدمت ہے،سید صمصا م علی شاہ بخاری

منگل 20 اگست 2019 18:46

حکومت کا وژن عوامی خدمت ہے،سید صمصا م علی شاہ بخاری
اوکاڑہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن عوامی خدمت ہے اس مشن کو جاری رکھیں گے، ہیلتھ کے مسائل حل کر نے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت دن رات کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم صادق کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہے اسے ضائع نہیں کریںگے۔ ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی اورہمارے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات