Live Updates

بزرگوں کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور مذ ہبی فریضہ ہے،

صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الائونس دیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 20 اگست 2019 19:23

بزرگوں کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور مذ ہبی فریضہ ہے،
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی و مذ ہبی فریضہ ہے، بزرگوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔زندہ معاشروں میں بزرگ شہریوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے خصوصی پروگرامز شروع کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الائونس دیا جائے گا اور اس ضمن میں ’’باہمت بزرگ‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمر شہریوں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ہمیںآج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے کیونکہ یہ دن منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے، یہ دن معمر افراد کی اہمیت اور ان کے حقوق کی جانب توجہ دلاتا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کیلئے بزرگوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات