Live Updates

پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیگا، وزیراعظم

منگل 20 اگست 2019 19:28

پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیگا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر عالمی رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کواعتمادمیں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورمقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال اوربھارتی یکطرفہ اقدامات پر غور کیا گیا اور شاہ محمودقریشی نے کشمیرکی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے رابطوں پرکابینہ کواعتمادمیں لیا اور کابینہ کو امریکی صدر،سعودی ولی کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی جبکہ مسئلہ کشمیرکے تصفیہ کیلئے کوششوں سے کابینہ کوآگاہ کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیگا اور کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے کبھی مسئلہ کشمیراتنی بھرپوراندازمیں اجاگرنہیں کیاگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات