جامعہ سندھ نے بی کام کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 20 اگست 2019 19:47

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جامعہ سندھ نے بی کام (پاس) حصہ دوم کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 5566 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کنٹرولر آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور 6309 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں 523 کو فرسٹ کلاس، 4939 کو سیکنڈ کلاس اور 104 امیدواروں کو تھرڈ کلاس میں پاس قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 41 امیدوار غیر حاضر رہے، 69 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب اور 71 امیدواروںکے نتائج کاپی کیس کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔ امتحانات میں 386 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا، جبکہ بی کام پارٹ ون میں فیل ہونے کی وجہ سے 167 امیدواروں کے نتائج روک دئے گئے ہیں، جبکہ 3 امیدوارون کو تین سال کیلئے ریسٹیکیٹ کیا گیا ہے اور 06 امیدواروں کے امتحانی نتائج رد کرتے ہوئے ان کو ایک سال کیلئے پیچھے کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 88.22 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :