کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

منگل 20 اگست 2019 20:15

سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پشتون اتحاد سماجی تنظیم کی جانب سے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے پوری پاکستانی قوم خصوصاً ملک کی پشتون برادری ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان نے کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم بھرپور جواب دے گی۔

متعلقہ عنوان :