قراقرم یونیورسٹی اور چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان کے درمیان باہمی سمجھوتے پر دستخط

منگل 20 اگست 2019 20:32

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیاگیاہے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کے مطابق دونوں جامعات فیکلٹی و طالب علموں کے لیے تبادلہ پروگرامز شروع کرنے، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی، شارٹ ٹرم پروگرامزسمیت مختلف پروگراموں میں شرکت کے علاقوں پر مشترکہ کام کرینگے۔

سمجھوتے پر دستخط قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ اور صدر چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان ڈاکٹر سیموئیل کے سی چانگ نے کئے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے حوالے سے شاندار تقریب کااہتمام قراقرم یونیورسٹی میں منعقد کیاگیا۔تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک ریلییشن میر تعظیم اختر،ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر تصور رحیم بیگ،ڈاکٹر زاہد حسین سمیت دیگر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتہ طے کروانے میں قراقرم یونیورسٹی شعبہ میتھس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہدحسین نے کلیدی کردار ادا کیا۔باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط سے قراقرم یونیورسٹی و چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی یائیوان کو معیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ سمیت فیکلٹی وطلبائ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے۔