قراقرم یونیورسٹی شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے لیکچرر ارشاد شہدائی نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن کرلی

منگل 20 اگست 2019 20:32

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے لیکچرار ڈاکٹر ارشاد علی شہدائی نے یونیورسٹی آف چائینز اکیڈیمی آف سائنس بیجنگ چائنہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ ڈاکٹرارشاد علی شہدائی قراقرم یونیورسٹی شعبہ بیالوجیکل سائنسز میں بطور لیکچرار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے "Assessment and valuation of terrestrial ecosystem services in Pakistan" from the prestigious " پر اپنے پی ایچ ڈی مکمل کیا۔

دواپنے پی ایچ ڈی پروگرام کے دوران انہوں نے سال 2015 اور 2016 کے لئے ''اوٹ سٹینڈنگ بین الاقوامی طلبائ کی فیلوشپ ایوارڈ''، اور بالترتیب 2017 اور 2018 سالوں کے لئے ''بہترین بین الاقوامی طلبائ ایوارڈ'' سمیت اور بہت سارے ایوارڑ اپنے نام کئے ہیں اپنے پی ایچ ڈی کے مطالعہ کے دوران، میں نے بین الاقوامی شہرت کے جرائد میں 18 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کیے، 10 بین الاقوامی کانفرنسوں میں مقالے پیش کیے اور درجنوں بین الاقوامی سطح پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ سمیت یونیورسٹی کے منیجمنٹ و فیکلٹی اسٹاف نے ڈاکٹر ارشاد حسین شہدائی کو مبارک باد پیش کیا۔ڈاکٹر ارشاد نے جس موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے وہ موضوع پاکستان میں قومی سطح پر مطالعہ کیا جانے والا پہلا موضوع ہے جس میں ماحولیاتی نظام ریموٹ سینسنگ، جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (GIS) اور ماحولیاتی ماڈلنگ کی جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے قدرتی وسائل کی کمی کی بنیادی وجوہات اور خطرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور علاقائی و ملکی سطح تک پائیدار ترقی کے لئے پالیسی سازی میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :