Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے

پاکستان کا کرفیوہٹانے کے ساتھ پہلا مطالبہ آرٹیکل 370اور 35اے کو واپسی ہونا چاہیے، مودی نے دہشتگری کروانے کی کوشش کی توسب سے زیادہ گالیاں بھارت سے پڑیں گی۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 اگست 2019 21:02

مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے، پاکستان کا کرفیوہٹانے کے ساتھ پہلا مطالبہ آرٹیکل 370اور 35اے کو واپسی ہونا چاہیے،مودی نے دہشتگری کروانے کی کوشش کی توسب سے زیادہ گالیاں بھارت سے پڑیں گی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر آزادکشمیر مسعود خان بڑی ناپ تول کے بات کرتے ہیں، سفارتکار بھی رہ چکے ہیں، مسعود خان نے بڑی خوفناک بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں، جنگ کیلئے تیار رہیں، وہاں بھارت کی 10لاکھ کے قریب فوج بیٹھ گئی ہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ کرفیوہٹانے سمیت پہلا مطالبہ یہ ہونا چاہیے کہ آرٹیکل 370اور 35اے کو واپس کروایا جائے۔

(جاری ہے)

جو کہ مودی نے واردات ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی عدالت انصاف میں لے کرجائیں گے۔

لیکن بتایا جائے عالمی عدالت انصاف کیا کرے گی؟ کروڑوں روپے وکلاء ہی کھا جائیں گے۔پاکستان اچھی سفارتکاری کی جارحانہ انداز میں قوم سڑکو ں پر نکلی۔ لیکن اس سے زیادہ بھارت میں بڑی آوازیں اٹھی ہیں۔کوئی ناراض ہوتا ہوجائے، میں بھارت کی اکثریت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کے لوگ وہاں پر کشمیر کی آواز اٹھا رہے ہیں۔ماضی میں بھارتی شاعر ، اداکار، آتے رہے ان کو عزت دی جاتی رہی، لیکن اب مودی اور آر ایس ایس نے آکر چالاکیاں شروع کیں۔

ہم تومذاکرات کی طرف جارہے تھے، عمران خان نے یہاں تک کہا تھا کہ ہم دہشتگردی سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کریں گے۔اب اگر مودی نے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے کہیں دہشتگردی کروائی تو سب سے زیادہ گالیاں مودی کو بھارت سے پڑیں گی۔مودی اب یہ کارڈ ضائع کرچکے ہیں۔بھارت سے بھی حمایت نہیں ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات