جامعہ کراچی، ایم فل کی طالبہ شکیلہ انجم کی حادثے میں ہلاکت، کبجی میں تعزیتی اجلاس

منگل 20 اگست 2019 21:26

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (کبجی) میں منگل کے روز انسٹیٹیوٹ ہذا کی ایم فل کی طالبہ شکیلہ انجم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر ،اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مرحومہ کے بلند درجات اور اعزہ کے صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی۔ مرحومہ گلگت سے بس کے ذریعے جامعہ کراچی آنے کے لئے نکلی تھی کہ کیونکہ سیمسٹر کا آغاز ہونے والا ہے لیکن بدقسمتی سے جامعہ کراچی پہنچنے سے قبل ہی اُن کی بس حادثے کا شکارہوگئی جس میں شکیلہ انجم کی ہلاکت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

مرحومہ دوران تعلیم جامعہ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

اس موقع پر انسٹیٹیوٹ ہذا کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی ان کے ساتھ گزرے لمحات اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کی چچی نٴْدرت نے بتایا کہ مرحومہ اپنی تعلیم سے جنون کی حد تک وابستہ تھی اور اٴْس کو پیار سے کلی پٴْکارا جاتا تھا، افسوس کہ وہ کلی علم کی تلاش میں مٴْرجھا گئی۔ ان کے ایک ہم جماعت مٴْحّمد نے اٴْن کی خوش اخلاقی اور محنت کو مثالی قرار دیا۔ ڈاکٹر عابد اظہر نے مرحومہ کے حوالے سے کہا کہ وہ کبجی کے اٴْن نٴْمایاں طالب علموں میں سے ایک تھی جو دور دراز سے علم و تحقیق کی پیاس بٴْجھانے کبجی آتے ہیں۔ شیخ الجامعہ پروفیسر خالد عراقی نے مرحوم طالبہ کے درجات کی بٴْلندی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :