آمدن سے زائد اثاثہ جات‘عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

منگل 20 اگست 2019 21:35

آمدن سے زائد اثاثہ جات‘عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سکینڈل کیس میں ملوث ملزم احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر کیا۔ احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق احد چیمہ کو کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی اور اس کیس میں10 گواہان بطور گواہ شامل ہیں‘ عدالت میں اب تک 6 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں جبکہ احد چیمہ کو دوبارہ 3 ستمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :