تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، لیول1550 فٹ پر پہنچ گیا

منگل 20 اگست 2019 21:41

تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، لیول1550 فٹ پر پہنچ گیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی، لیول1550 فٹ پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنی آخری حد 1550 فٹ پر پہنچ گئی جس کے بعد ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 198300 اور اخراج 181900 کیوسک ہے جبکہ تمام 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :