Live Updates

سندھ حکومت کو علی زیدی کا شکریہ ادا کرنا چاہے ان کے حصے کا کام بھی پی ٹی آئی کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

منگل 20 اگست 2019 22:08

سندھ حکومت کو علی زیدی کا شکریہ ادا کرنا چاہے ان کے حصے کا کام بھی پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شدیخ نے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ایک انفارمیشن ایڈوائزر نے ڈس انفارمیشن پہلائی ہے،جس کو حلقے کی عوام نے رد کیا وہ سندھ حکومت کی ترجمانی کررہے ہیں۔

ساحلی پٹی کے لوگ بھی مرتضیٰ وہاب کا انتظار کررہے ہیں وہاں جائیں سندھ کی عوام ان کو ووٹ دیا ہے لیکن ان کو عوام کے حقوق کی بات نہیں کرنی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہیں شرم آنی چاہیے اس صوبے کو کچرستان بنا دیا گیا اس شہر کراچی کو ہم نے ڈوبتے ہوئے تالاب کی طرح دیکھا ہمارے ایم پی ایز ایمرجنسی میں تھے ان کا کوئی وزیر نظر نہیں آیا سارے گھروں میں چھپے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کو علی زیدی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ان کے حصے کا کام بھی پی ٹی آئی کر رہی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت کو صفائی مہم کے نام پر اربوں روپے فنڈ ملے سارے ہڑپ کر گئے۔ گزشتہ 10 سال میں 2 ہزار ارب ملے جس میں 957 ارب کھا گئے باقی کا کوئی حساب نہیں ملتا انہیں صرف مال کھپے، ایک ایک ٹکے کا حساب ہونے جارہا ہے کوئی بھی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا۔

گھارو، ٹھٹہ، ساکرو کے لوگ ڈوبے ہوئے ہیں 80 فیصد زراعت تباہ ہوگئی ہے پیپلزپارٹی کی نااہلی ہے جنہوں نے نہروں اور سیم نالوں کی پشتیں مضبوط کرنے پر اربوں روپے بجیٹ ہڑپ کیا صوبہ سندھ پر اللہ پاک رحم کرے مودی سرکار نے ایک گھٹیا حرکت کی ہے آبی جنگ کا آغاز کیا گیا ہیہماری سندھ کی نہروں کی پشتیں مضبوط نہیں ہیں سارا پئسا بلاول ہاؤس اور وزیر اعلیٰ کی پشتیں مضبوط کرنے میں لگایا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نااہل وزیر اعلٰی ہیں سندھ میں کرپشن کی کنجی مراد علی شاہ ہیں سندھ کا بیڑہ غرق کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے سندھ کے لوگ مراد علی شاہ پر عدم اعتماد کرچکے ہیں جیکب آباد کی جیل میں مجرم کو پروٹوکول دیا جارہا ہے، سندھ سے پیپلزپارٹی کا سورج غروب ہونے والا ہے، پچھلے سال 258 ارب ڈولپمنٹ کا بجٹ 65 فیصد لیپس ہوگیا نیب کا ڈنڈہ نظر آتا ہے تو پیسے خرچ نہیں کرتے سندھ حکومت اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے وسیم اختر میئر ہے کراچی کا اس کا بھی دل دکھا ہوا ہے، ٹیکس کا پیسہ سندھ حکومت کہا رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات