عالمی صرافہ مارکیٹ میں اضافے کے بعد ایک بار پھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

منگل 20 اگست 2019 22:10

عالمی صرافہ مارکیٹ میں اضافے کے بعد ایک بار پھر ملکی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1504ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500مہنگا ہو کر 88ہزار500روپے جبکہ دس گرام سونا435روپے مہنگا ہو کر75ہزار874روپے کا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :