راشد منہاس کی شہادت تاریخ کا روشن باب اور آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے، زاہد مسعود نظامی

منگل 20 اگست 2019 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کے لئے قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے نشان حیدر کا اعزا ز حاصل کرنے والے راشد منہاس کی شہادت تاریخ کا روشن باب اور آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے جس کی تقلید کرکے ہم اپنے وطن کے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوسکتے۔یہ بات سرپرست اعلی /اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے راشدمنہاس شہید سوسائٹی کے زیراہتمام راشد منہاس کے یوم شہادت پر پروین شاکر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پریذیڈنٹ راشدمنہاس شہید سوسائٹی ریاض احمدمنہاس ،جنرل سیکرٹری اعجاز حسین منہاس،راشد منہاس کے تایا زاد بھائی نوید منہاس،بریگیڈیئر پاکستان آرمی ذوالفقار علی منہاس ‘ چوہدری اکرم منہاس،رانا ادریس منہاس،حفیظ منہاس،رانا محمد بشیر،رستم ایشیاء ;محمد تنویر،محبوب عالم منہاس ‘رانا عباس ندیم ‘ قیصر نعیم ’ اسلم بدر ‘ خالد محمود منہاس ‘ چوہدری اکرم منہاس ‘حاجی الطاف ‘ ادریس منہاس اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

زاہد مسعود نظامی نے شہید راشد منہاس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی وبیرونی محاذ پر وطن عزیز کا دفاع مستحکم بنیادوں پر استوار ہے جو شہداء پاکستان کی قربانیوں سے عبارت ہے جن کے خون کی بدولت پاکستان کو امن وسلامتی کے ساتھ باوقار مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے کم عمری میں شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا اور نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کیا جن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کی خدمات کو یاد رکھنے کے لئے منعقدہ تقریب کے انعقاد کو سراہا۔صدر منہاس ویلفیئر سوسائٹی ریاض احمد منہاس نے بتایا کہ سوسائٹی کا قیام یکم جولائی 1994کو عمل میں لایا گیا جس کے قیام کا مقصد ہر سال راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر تقریب منعقد کرنے کے علاوہ فلاحی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے