بلاول بھٹو زرداری کا ڈی ایس پی کی شہادت پر اظہار افسوس

منگل 20 اگست 2019 22:40

بلاول بھٹو زرداری کا ڈی ایس پی کی شہادت پر اظہار افسوس
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع شکارپور کے علاقے خانپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران ڈی ایس پی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے خاندان سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے خاطر جان دینے والے شہید افسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پولیس کے شہید افسران و اہلکار قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔