Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے حکمراں جماعت کے منتخب کونسلر اور سرگرم رہنما دوست محمد خان نامعلوم افراد کے حملے میں جان گنوا بیٹھے

muhammad ali محمد علی منگل 20 اگست 2019 23:13

تحریک انصاف کے رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) تحریک انصاف کے رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے حکمراں جماعت کے کونسلر اور سرگرم رہنما دوست محمد خان نامعلوم افراد کے حملے میں جان گنوا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے سرگرم رہنما اور منتخب کونسلر دوست محمد خان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوست محمد خان اپنی گاڑی میں اپنے گھر جا رہے تھے جبکہ تھانہ نوشہرہ کے علاقے چوکی منڈی غز کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوست محمد خان شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے دوست محمد خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پولیس سے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات