پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فریش گریجوایٹس کیلئے انٹرن شپ کے مواقع پر انٹرویوز

حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق معذور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،کیپٹن (ر) محمد عثمان

منگل 20 اگست 2019 23:17

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فریش گریجوایٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقعوں پرامیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 آسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آپریشن اور پبلک ریلیشن میں انٹرن شپ کے امیدواران کے انٹرویو کیے گئے۔

فریش گریجوایٹس کے لیے آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 نآسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے انٹرویوز لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے دفاتر میں کیے گئے ہیں۔ انتظامی امور کے حوالے سے امیدواران کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں 100فیصدمیرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق معذور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انٹرنی بھرتی کرنے کا مقصد فریش گریجوایٹس کوتعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا ہے تاکہ عملی میدان میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔