شہید نواب امان اللہ زرکزئی بلوچستان کے زیرک و سنجیدہ قبائلی و سیاسی شخصیت تھے ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو

منگل 20 اگست 2019 23:26

کوئٹہ ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رکن نواب امان اللہ زرکزئی کی شہادت سے ہر دل رنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زرکزئی بلوچستان کے زیرک و سنجیدہ قبائلی و سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کی اور بلوچستان کے قبائلی مسائل کے حل میں بھی ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

شہید امان اللہ زرکزئی کی شہادت سے بلوچستان کے سیاسی و قبائلی میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر ہونے میں ناقابل بیان وقت لگے گا۔بلوچستان اور صدیوں سے یہاں رہنے والے باشندے تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ صوبے میں بے روزگاری سر چڑھ کر بول رہا ہے، تعلیم و صحت کا معیار کرتا جا رہے ہے، جمود کے شکار محکمے اور اداروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ دہشتگردی پھر سے صوبے میں سر اٹھا رہی ہی- انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں متحرک نادیدہ قوتیں صوبے کو اضطراب اور خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی- بلوچستان کے غیور اور باشعور عوام، قبائلی اور سیاسی شخصیات اس سازش کو ناکام اور بے نقاب کرنے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں- چیئرمین نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے تمام سیاسی قبائلی اور مذہبی حلقے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی، سیاسی و قبائلی مسائل کے حل اور بلوچستان کے خلاف رچائے جانے والے اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج عالمی قوتیں جنوبی اور مشرقی ایشیاء میں اقتدار اور قوت کی سیاست (Power Politics) کا کھلم کھلا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا محور بلوچستان ہے۔چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق بلوچستان کے دیرینہ سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے بلا رنگ و نسل بلوچستان اور یہاں کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے نا صرف جدوجہد کی ہے بلکہ عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :