بھارت کی جانب سے پاک فوج کے اعلیٰ افسر کا بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ پاک فوج نے بند کروا دیا: میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کے ثبوت بھی سامنے لے آئے، اکاؤنٹ نئی دہلی سے چلایا جارہا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 21 اگست 2019 00:17

بھارت کی جانب سے پاک فوج کے اعلیٰ افسر کا بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ پاک ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اگست 2019) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہبھارت کی جانب سے پاک فوج کے اعلیٰ افسر کا بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ پاک فوج نے بند کروا دیا گیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کے ثبوت بھی سامنے لے آئے۔ انہوں نے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹس بھی شئیر کیے ہیں جن کے مطابق اکاؤنٹ پاکستان کے فوجی افسر لیفٹینٹ کرنل عدنان گل مرزا کے نام پر بنایا گیا تھا لیکن اسے نئی دہلی سے چلایا جارہا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’بھارت کی جانب سے پاک فوج کے آفیسر کے نام کا جعلی اکاؤنٹ بنایا کیا گیا۔ ہم نے ثبوت کے ساتھ اطلاع دی۔ اکاؤنٹ بند کر دیا گیا‘‘۔
 
 
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حق میں آواز اٹھانے والے اکاؤنٹس بند کرنے کو آزادی اظہارِ رائے کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا گیاہے۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا ہے کہٹویٹر کا اقدام آزادی اظہارِ رائے دبانے کی کوشش ہے، یہ اقدام ٹویٹرکی پالیسی کے بھی خلاف ہے، ٹویٹر نے پاکستانیوں کے 200سے زائد اکاؤنٹس معطل کردیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹس بند کیے جانے کے حوالے سے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ دُنیا بھر سے سوشل میڈیاصارفین کشمیر میں ہونے والی ظلم و زیادتی کو دبانے کے لیے آوازیں اُٹھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پر ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد کئی ٹویٹر اکاؤنٹس بند بھی کر دیے گئے ہیں۔