اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی

شادی کی تقریب رواں ماہ 25 اگست کو ہوگی، جبکہ دعوت ولیمہ 26 اگست کو ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اگست 2019 00:52

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی، شادی کی تقریب رواں ماہ 25 اگست کو ہوگی، جبکہ دعوت ولیمہ 26 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے 2 مشہور و معروف فنکاروں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوت نامے کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ 26 اگست کو دونوں کی دعوت ولیمہ ہوگی۔ ذرائع نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جانے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔ حمزہ علی کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ اداکارہ نیمل خاور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں، تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔