کشمیر کی آواز کوئی نہیں سنتا،ہم اپنے غصے کی آگ میں جل رہے ہیں
ہم سری نگر کی حفاظت ایسے کر رہے ہیں جیسے لائن آف کنٹرول پر پہرے داری کر رہے ہوں،کشمیری نوجوان
سجاد قادر بدھ 21 اگست 2019 06:38
(جاری ہے)
غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کشمیری نوجوان دن رات سری نگر کے علاقے سورہ کی پہرے داری کررہے ہیں جس کے باعث قابض بھارتی فوج 16 دن گزرنے کے بعد بھی اس علاقے میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ نوجوان کشمیریوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بھارتی فوج کا داخلہ روک رکھا ہے جبکہ نوجوانوں نے پہرے داری کا نظام بنالیا، جہاں نوجوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔سڑکوں پر اینٹیں، درختوں کی شاخیں اور لوہے کی چادریں لگا کر سڑکیں بلاک کردی گئیں، بھارتی فوج گھسنے کی کوشش کرے تو مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی آواز نہیں، ہم اپنے غصے کی آگ میں جل رہے ہیں، دنیا ہمیں نہیں سنے گی تو ہم کیا کریں گے؟ کیا بندوقیں اٹھالیں؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سورہ کے دو درجن مکینوں سے گفتگو کی جس میں سب نے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ظالم کہا۔ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے جیسے ہم لائن آف کنٹرول کی پہرے داری کر رہے ہیں، ہر روز بھارتی سورہ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر روز ہم انہیں بھگادیتے ہیں۔مقبوضہ وادی میں مواصلات، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ معطل ہے جبکہ مسلسل 16 روز سے جاری کرفیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مگر اس کے باوجود بھی نہتے مگر غیرت مند کشمیر بھارت کے سامنے سینہ سپر ہو گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.