ماہرہ خان کی اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

بدھ 21 اگست 2019 11:18

ماہرہ خان کی اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم’’سپر سٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ کام کیا وار اب ان کی خواہش ہے کہ وہ بلال عباس خانکے ساتھ کام کریں، بلال عباس کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ ختم ہو ا ہے جس میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے۔

یاد رہے کہماہرہ خان کو متعدد بار ان کی عمر کے حوالے سے تنقید کا سامنا رہا ہے کہ وہ اپنے سے کم عمر اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار کرتی ہیں حالانکہ انہیں اس عمر میں ماں کے کردار کرنے چاہیں،اس طرح کا ایک بیان سنیئر ادکار فردوس جمال نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :