ہالی وڈ فلم ’’دی لوج‘‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 21 اگست 2019 11:19

ہالی وڈ فلم ’’دی لوج‘‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ہالی وڈ فلم ’’دی لوج‘‘کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو دو بچوں کے باپ سے شادی کرکے انکے ساتھ رہنے لگتی ہے تاہم خاتون کی آمد کے بعد کئی پراسرار واقعات اس خاندان کیلئے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں رچرڈ آرمیٹاگا،ریلے کیوہ،جیڈن مارٹل،لیا میک ہیو،الیسیا سلور اسٹون اور کیٹلین ویلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :