سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 21 اگست 2019 11:46

سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو) اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کریں گے اجلاس میں وزارت اطلاعات پاکستان ٹیلی ویزن کی کارکردگی اور کم ترقی یافتہ علاقہ جات میں جاری منصوبے اور پی ٹی وی کے ان علاقوں پر پروگرام ، پی ٹی وی کے تمام زبانوں میں جاری پروگراموں اور صوبہ بلوچستان کے اضلاع زیارت اور شیرانی میں پی ٹی وی کی جانب سے نشریات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔