فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کا بیرون ممالک میں 10 دنوں کے دوران 5کروڑ 80لاکھ روپے کا بزنس

بدھ اگست 11:46

فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کا بیرون ممالک میں 10 دنوں کے دوران 5کروڑ 80لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ مایا علی کی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ نی10 دنوں میں بین الاقوامی باکس آفس سے مجموعی طور پر5کروڑ 80لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریار منور اور مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے 10دنوں میں برطانیہ ، شمالی امریکہ، مشرقی وسطی اور آسٹریلیا میں مجومعی طور 5کروڑ 80 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مایا علی، ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا ، حناء دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں۔