اکھڑیلہ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم مقتولہ کا قریبی رشتہ دار نکلا

بدھ 21 اگست 2019 12:21

اکھڑیلہ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اکھڑیلہ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم مقتول کا قریبی رشتہ نکلا، ملزم کو سیکورٹی اداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا، ملزم نے پولیس کے روبرو اقبال جرم کر لیا لیکن پولیس اس حوالہ سے معلومات دینے سے انکاری ہے، پولیس ابھی تک ملزم کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ اکھڑیلہ میں سات سالہ معصوم بچی کشف نیاز گل دختر نیاز گل کو بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ نواں شہر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔ ملزم مقتولہ کشف کا قریبی رشتہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کے روبرو اقبال جرم بھی کر لیا ہے لیکن پولیس نے رابطہ پر اس حوالہ سے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی۔ پولیس نے ساری صورتحال کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :