مہوش حیات نے آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 21 اگست 2019 12:42

مہوش حیات نے آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا عندیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کو مردوں کے مساوی معاوضہ ملتا ہے اور اس شعبے میں وہ ایک دوسرے کو بہت عزت دیتے ہیں، ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اچھا سکرپٹ ہوا تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی ۔

انہون نے کہاکہ وہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔کیا سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد سے کام زیادہ ملتا ہی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کام آپ کو اپنی محنت کے بل بوتے پر ہی ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :