اداکارہ صاحبہ نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا

بدھ 21 اگست 2019 12:42

اداکارہ صاحبہ نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء)اداکارہ صاحبہ نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔صاحبہ نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صباء قمر بہترین اداکارہ ہیں اور ان کی نظر میں وہ اس وقت ٹاپ پر ہیں۔

(جاری ہے)

صاحبہ نے مرد اداکاروں میں فیصل قریشی کو بہترین اداکار قرار دیا۔ صباء قمر کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ ختم ہوئی ہے،جسے شائقین نے بہت حد پسند کیا ہے۔