اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردوں گا، جوزیپے کونٹے

بدھ 21 اگست 2019 12:42

اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونٹے نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کونٹے کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔ صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے۔ تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔ نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں۔