بھارتی خلائی مشن چندریان دوئم چاند کے مدار میں پہنچ گیا

مشن کے ذریعے بھارتی ماہرین 14 روز تک چاند کے جنوبی قطب کی سطح کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے

بدھ 21 اگست 2019 12:42

بھارتی خلائی مشن چندریان دوئم چاند کے مدار میں پہنچ گیا
ْنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) بھارت کا چاند کی طرف بھیجا جانے والا خلائی مشن چندریان دوئم کامیابی سے چاند کے مدار تک پہنچ گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے چندریان دوئم سے پہلے چاند کی طرف اپنا پہلا خلائی مشن چندریان اول 2008ء میں خلا میں بھیجا تھا لیکن وہ چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بات بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اِسروکی طرف سے بتائی گئی۔

اس مشن کے ذریعے بھارتی ماہرین 14 روز تک چاند کے جنوبی قطب کی سطح کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے اور اس دوران اس سطح کی ہیئت کا بغور مطالعہ کرنے کے علاوہ چاند کی سطح پر پانی یا اس کے آثار تلاش کرنے کی کاوش بھی کی جائے گی۔ بھارت نے چندریان دوئم سے پہلے چاند کی طرف اپنا پہلا خلائی مشن چندریان اول 2008ء میں خلا میں بھیجا تھا لیکن وہ چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :