پاک قطر فیملی تکافل نے 2018ء میں 28 فیصد سرپلس تقسیم کیا

بدھ 21 اگست 2019 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے سال 2018ء میں اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء میں 28 فیصد سرپلس تقسیم کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سرپلس کی تقسیم کے اعلان کے بعد پاک قطر فیملی تکافل کمپنی پاکستان کی پہلی تکافل کمپنی ہے جس نے اپنے 11سالہ آپریشنز میں ہرسال اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء میں تقسیم شدہ سرپلس دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرپلس کا حساب کرنے کیلئے انفرادی شرح کا طریقہ اپنایا گیا ہے اور شرکاء کے درمیان مقررہ طریقہ ء کار انفرادی فیملی تکافل شریک فنڈ کے ذریعے ہر شریک کو تقسیم کیا جائے گا۔ حالیہ سرپلس کی تقسیم جن ممبران کا انتقال ہوگیا ہو، ممبر شپ کی میچورٹی پوری ہونے والے یا سال 2019ء میں مستقل طورپر پول چھوڑ کر جانے والے ممبران کے درمیان ہو گی۔

(جاری ہے)

پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی واحد تکافل کمپنی ہے جس نے اپنی11 سالہ آپریشنز میں انفرادی فیملی تکافل شرکاء کو ہرسال باقاعدگی سے سرپلس دیاہے۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل نے 2008ء میں 10فیصدسرپلس دینے کا اعلان کیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 2018ء میں 28 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔ یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔

کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 1.3ارب روپے ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کا ملک کی60 سے زائد شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔ یہ برانچیں ملک بھر میں 7لاکھ سے زائد انفرادی ممبران کوتکافل خدمات فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک قطر تکافل گروپ پاکستان میں 11ہزار سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل پراڈکٹس فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :