بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئیں ،سامان واپس لیجانے کیلئے آئی ہیں ‘ ذرائع

بدھ 21 اگست 2019 17:05

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتیہ چکروتی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد سخت سکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اس وقت بھارت میں ہیں اور ان کی اہلیہ اپنا سامان واپس لے جانے کیلئے پاکستان آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بدرہونے کے بعد اجے بساریہ خود پاکستان نہیں آسکتے۔ بھارتی ہائی کمشنر کی اہلیہ سامان کے ہمراہ بھارت جائیں گی۔