معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منفرد تعلیمی نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس میں تمام اساتذہ نے اپنا عملی کردار ادا کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اگست 2019 19:03

معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منفرد تعلیمی نظام متعارف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈی ای اوز اور سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے مقصد سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم نے سرکاری سکولوں میں منفرد تعلیمی نظام متعارف کروایا ہے ۔

جس کے تحت پانچ بنیادی پہلوں پر کام کیا گیا جس میں امتحانات ایمرجنسی کا نفاذ،تربیہ پروگرام،آنیسٹی شاپس کاقیام،بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لئے اخلاقی تربیتی پروگرام کا انعقاد،سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کرنے ،عدم دستیاب سہولیات کو پورا کرنے ،نئے کلاس رومز اور واشرومز کی تعمیر،سکولوں کی تزئین و آرائش اورمشن کلین اینڈگرین پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے اور پودے لگانے کا عمل شامل ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے افسران کی بھرپور محنت کے نتیجہ میں ایس ایس سی امتحانات 2019 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو مبارکباد دی اور انکو اسی دلجوئی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کے یہ تقریب گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :