شیخ زید پبلک سکول رحیم یارخان کے طالب علم نے سکول،بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 21 اگست 2019 20:30

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) شیخ زید پبلک سکول رحیم یارخان کے ہونہار طالب علم محمد حنظلہ خان عباسی نے کلاس نہم میں سکول اوربورڈ میں پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد عزیر خان عباسی گورنمنٹ کالونی سکول رحیم یارخان کے سینئر ٹیچر کے بیٹے محمد حنظلہ خان عباسی نے کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 505نمبروں میں سے 496نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،ہونہار طالب علم محد حنظلہ خان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرے اساتذہ کی انتھک محنت،والدین کی دعائیں ہے، مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرکے ملکی تعمیر وترقی اور انسانیت کی خدمت میں اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا۔