سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، یونائٹیڈ فرینڈز گروپ کے حمایت یافتہ امیدور بلا مقابلہ منتخب

جمعرات 22 اگست 2019 00:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(سیماپ) کے سالانہ انتخابات سال 2019-20میں یونائٹیڈ فرینڈز گروپ کے حمایت یافتہ امیدور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں الیکشن کمشنر سرجیکل ایسوسی ایشن محمد زبیر بھٹی کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے عامر محمود، امتنان طارق، محمد اکبر، نعمان افضل، ایسوسی ایٹ کلاس میں معظم محمود چودھری، محمد اشفاق مہے، خرم اقبال،اور محمد رضوان نے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے انکے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائی اس طرح سال 2019-20یہ ممبران سرجیکل ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں