تحصیل جنڈ کے گائوں کاہل میں دربار عالیہ پیر امام شاہ بخاری کا سالانہ عرس اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 22 اگست 2019 13:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) تحصیل جنڈ کے گائوں کاہل میں دربار عالیہ پیر امام شاہ بخاری کا سالانہ عرس اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت آصف حیات خان نے بیل دوڑ کا اہتمام کیا جو دو روز جاری رہا ہے بیل دوڑ میں گوجر خان،ہری پور،کلر سیداں اور دیگر علاقوں سی200سو کے قریب بیل دوڑ میں جوڑیوں نے حصہ لیابیل دوڑ کے پہلے روز سیاسی رہنما ملک بہادریار خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے انعام تقسیم کئے جبکہ دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت اور ڈوثیرنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر خان،سابق ممبر ضلع کونسل ملک غلام حسین چھجی مار ،اشعر حیات خان اور میلہ آرگنائزر آصف حیات خان تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوںمیں انعامات تقسیم کئے بیل دوڑ میںججز کے فرائض ملک حمید خان کھوڑ،ملک محمد نواز خان دوہریاں،سردار فرحت علی گلی جاگیر،حاجی خان بہادر نتھیال نے انجام دئیے اور اپنے منصفانہ فیصلے سے میلہ کمیٹی کوآگاہ کیا جس کے مطابق ائول،دوئم،سوئم انعامات کاا علان کیا گیا بیل دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مالک کو موٹر سائیکل،دوسرے کوریفریجرٹراور دیگر کوروم کولر اور ایک سی ڈیز ،ٹرافیاں انعام میں دی گئیں بیل دوڑ کے انتظامات میلہ آرگنائزر آصف حیات خان نے بہت عمدہ انداز میں کئے اور نظم وضبط کا خاص خیال رکھا تماشائیوں کی بڑی تعداد اس بیل دوڑ کو دیکھنے کیلئے آئی مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بیل دوڑ سے جہاں عوام کو سستی تفریح میسر آتی ہے وہاں زمینداروں کو اعلی نسل کے مویشی پالنے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے ضلع اٹک میں بیل دوڑ نے کافی ترقی کر لی ہے اور عوام دوردراز سے اس دوڑ کو دیکھنے کیلئے جوق درجوق اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیںسردار سلیم حیدر خان نے شاندار بیل دوڑ کا انعقاد کرانے پر آصف حیات خان کی تعریف کی جو کئی سالوں سے اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیںاور عوام کو اس پریشانی اورنفسا نفسی کے دور میںسستی تفریح فراہم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :