شادی کے بعد سامعہ بھی حسن علی کے رنگ میں رنگ گئیں

تصاویر میں ایک جیسی ڈریسنگ،شرٹ نمبر32رکھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 اگست 2019 13:53

شادی کے بعد سامعہ بھی حسن علی کے رنگ میں رنگ گئیں
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور ان کی اہلیہ نئی نویلی شادی کے بعد خبروں میں خوب ان ہیں، دونوں کا 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں شادی کے بعد گزشتہ روز ولیمہ ہوا۔شادی کے بعد گزشتہ روز حسن اور سامعہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر کم وبیش ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں حسن اور سامعہ نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ کا انتخاب کیا،دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔

حسن علی اور سامعہ
حسن علی اور سامعہ
نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔ سامعہ کی شرٹ پر ”حسنز کوئین “ اور حسن کی شرٹ پر ”سمیعاز کنگ “ پرنٹ ہے۔

(جاری ہے)

حسن علی اور سامعہ
حسن علی اور سامعہ
یہ تصاویر پہلے سمیعہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعدحسن علی نے بھی انہیں شیئر کیا تاہم حسن نے سامعہ کی تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایمو جیز کا اضافہ کیا ۔
حسن علی اور سامعہ
حسن علی اور سامعہ
حسن علی کی شادی 20 اگست کوہوئی جس میں حسن کی فیملی، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے۔ دونوں کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اورانہوں نےزندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :