ْجرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

جمعرات اگست 14:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ممتاز عارف منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امجد پرویز ‘ اشرف قریشی ‘ رانا محمد اشرف ‘ عبدالوہاب چوہدری ‘ آفاق احمد گوندل ‘ محمد بلال مون ‘ عبدالصمد شاہین ‘ اے آر سلیم ‘ رانا افضل حنیف ‘ طارق اعوان ‘ ملک عبدالجبار ‘مجاہد رضا بخاری ‘ ملک عرفان حیدر ‘ رانا ندیم ‘ حافظ عبدالخالق نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :