مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین علیل، جرمنی کے اسپتال میں داخل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات اگست 15:54

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین علیل، جرمنی کے اسپتال میں داخل
جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2019ء) : مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کو علالت کی وجہ جرمنی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین علیل تھے جس پر انہیں جرمنی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین کے اسپتال داخل ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اہل خانہ سمیت جرمنی روانہ ہو گئے ہیں۔