مودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی

بھارتی وزیراعظم کے خصوصی طیارے ایئرانڈیا ون نے دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اُڑان بھری، جبکہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 اگست 2019 19:46

مودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اگست 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی، ایئرانڈیا ون نے دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اُڑان بھری، جبکہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندرمودی کا خصوصی طیارہ ایئرانڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فروری کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، بھارتی وزیراعظم آج ایئر انڈیا ون کی پرواز سے فرانس کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرانڈیا ون نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اُڑان بھری۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ ایئرانڈیا ون نے لاہورکی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفرجاری رکھا۔ واضح رہے 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ لیکن 5ماہ بعد پاکستان نے فضائی رابطے بحال کیے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو16 ارب کا نقصان ہوا تھا۔ تاہم ابھی انڈیا کی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ بھارت کی340 پروازیں روزانہ پاکستانی کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، جبکہ پاکستان کی کوئی پرواز بھارت سے نہیں گزر رہی۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی ایئرلائن کو بنکاک، ڈھاکہ اور کوالالمپور کیلئے پروازیں بند چکا ہے۔ اسی طرح بھارت یا دوسرے ممالک کیلئے بھی دوسری ایئرلائنز یا پی آئی اے کی کوئی پرواز نہیں جا رہی۔