یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

جمعرات 22 اگست 2019 20:51

یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے انڈر 12 لڑکوں کے سیمی فائنل میں اریب نے سمیر کو تین صفراور عثمان نے منعم کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 15 کوارٹرز فائنل میں موسیٰ نے طیب کو تین صفر، زین نے عبید کو تین صفر، احسن نے عمر تین ایک جبکہ کامران نے مقسط کو تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلا سیمی فائنل زین اور احسن جبکہ دوسرا سیمی فائنل موسیٰ اور کامران کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور میاں سید واحد اور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔