کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کر گرفتار کیے جانے کا امکان

پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر مریم نواز کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 22 اگست 2019 20:52

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کر گرفتار کیے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) کیپٹن صفدر کر گرفتار کیے جانے کا امکان، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر مریم نواز کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں اہلکاروں سے ہاتھ پائی پر سابق وزیرا عظم محمدنوازشریف کے داماد اور نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور انہوںنے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹانے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر)صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔