Live Updates

حادثاتی چیئرمین بیان بازی کے بجائے سندھ کے حالات سدھارنے کا سوچیں،

عمر سرفراز چیمہ کی بلاول بھٹو پر تنقید اللہ بینظیر بھٹو کی مغفرت کرے،لیکن ان کی موت پر کب تک سیاست کی جائیگی، بلاول کبھی تو والد سے پوچھیں اتنی دولت کہاں سے آئی، بیان

جمعرات 22 اگست 2019 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر عمر سرفراز چیمہ نے بلاول بھٹو زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین بیان بازی کے بجائے سندھ کے حالات سدھارنے کا سوچیں،اللہ بینظیر بھٹو کی مغفرت کرے،لیکن ان کی موت پر کب تک سیاست کی جائیگی۔ بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی نائب صدر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین بیان بازی کے بجائے سندھ کے حالات سدھارنے کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم بے نظیر بھٹو کی مغفرت کرے لیکن ان کی موت پر کب تک سیاست کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نجی اداروں کے تعمیر کردہ ہسپتالوں کا کریڈٹ لینے کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے کوئی تو اقدام اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول کبھی تو اپنے والد سے پوچھ لیں کہ اتنی دولت کہاں سے آئی،عدالت پوچھتی رہی اور جواب میں آپ لوگ نعرے لگاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ کا کوئی ٹکڑا بھی باپ پیٹا اپنی صفائی میں پیش نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کھاتوں سے ٹی ٹیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ برآمد ہوا ۔ عمر چیمہ نے کہا کہ قبول کرنے میں مشکل تو ہوگی لیکن حقیقت یہی ہے کہ سندھ کی عوام آپ کو رد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی واحد امید اب وزیراعظم عمران خان ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات