Live Updates

وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کرے، کروز میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں

بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے جا سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے جو منصوبہ تیار کیا گیا اسے روکنے کیلئے یہ سب کرنا ہی ہوگا: دفاعی تجزیہ کار زید حامد

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اگست 2019 21:22

وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کرے، کروز میزائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2019ء) وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کرے، کروز میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے جا سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے جو منصوبہ تیار کیا گیا اسے روکنے کیلئے یہ سب کرنا ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار زید زمان حامد نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ بھارت کے اس گھناونے منصوبے سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسلسل خدشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان پر کشمیریوں کی مدد کرنا فرض ہو چکا ہے۔

زید حامد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت کیخلاف ملٹری آپشن استعمال کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہوگا۔ بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی جا سکتی ہے۔ جبکہ کروز میزائلوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر سکتا ہے۔ بھارت کی ہندو انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کو مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور ہندوں کی آباد کاری کیلئے فری ہینڈ دیا جا چکا ہے۔

اس نسل کشی کو روکنے کیلئے ہمیں ملٹری آپشن استعمال کرنا ہی ہوگا۔ جب لاکھوں مسلمان کشمیر میں قتل کر دیے جائیں گے، تب بھلا کوئی ایکشن لینے کا کیا فائدہ ہوگا؟ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار پر پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے اور مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کو ختم کرنے کا جنون سوار ہے۔ بھارت کھلم کھلے الفاظ میں پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس صورتحال میں اب وزیراعظم عمران خان بھی اعلان کیا ہے کہ اب بھارت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ جنگ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات