بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،فردوس عاشق اعوان

غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں،بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہو گا ،معاو ن خصوصی برائے اطلاعات کا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

جمعرات 22 اگست 2019 22:13

بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں،بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔

جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعون نے کہا کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے ویژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔