حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار ناقابل معافی جرم ہے،

وہ اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دینے کی بجائے اوٹ پٹانگ تقریریں کررہے ہیں، جب پاپا گرفتار ہوتے ہیں تو تھوڑا دکھ ہوتا ہے، جب پھوپھی گرفتار ہوتی تو زیادہ دکھ ہوتا ہے اور جب جعلسازی والی گرفتار ہو تو شدید ترین دکھ ہوتا ہے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعیدکا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

جمعرات 22 اگست 2019 22:37

حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار ناقابل معافی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دینے کی بجائے اوٹ پٹانگ تقریریں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب پاپا گرفتار ہوتے ہیں تو تھوڑا دکھ ہوتا ہے، جب پھوپھی گرفتار ہوتی تو زیادہ دکھ ہوتا ہے اور جب جعلسازی والی گرفتار ہو تو شدید ترین دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات آپکو سمجھنے ہوگی لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے اور زیادہ لوٹ مار پر زیادہ سزا ہوتی ہے، حادثاتی چیئرمین جان لیں والد کرپشن کرے تو بھی سزا ملتی ہے، پھوپھو کرپشن میں ملوث ہو تو بھی جواب طلبی ہوتی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین حکومت کی کارکردگی کے تجزیے بعد میں کریں پہلے اپنی ٹی ٹیوں کا جواب دیں، اس طرح کی تقریروں سے قوم جھانسے میں آئے گی نہ ہی احتساب سے جان چھوٹ پائے گی۔