سیالکوٹ میں سیماپ کے سالانہ انتخابات سال2019-20میں یونائٹیڈ فرینڈز گروپ کے حمایت یافتہ امیدور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

جمعہ 23 اگست 2019 00:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(سیماپ) کے سالانہ انتخابات سال2019-20میں یونائٹیڈ فرینڈز گروپ کے حمایت یافتہ امیدور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر سرجیکل ایسوسی ایشن محمد زبیر بھٹی کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے عامر محمود، امتنان طارق، محمد اکبر، نعمان افضل، ایسوسی ایٹ کلاس میں معظم محمود چودھری، محمد اشفاق مہے، خرم اقبال،اور محمد رضوان نے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے اس طرح سال 2019-20یہ ممبران سرجیکل ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

گروپ لیڈر و سابق چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن جہانگیر بابر باجوہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ نو منتخب عہدیداران انڈسٹری کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور سرجیکل ایسوسی ایشن اپنے اراکین کی فلاح و بہبودکے لئے نیک نیتی کے ساتھ کام جاری رکھے گی ۔