سعودی لڑکیوں میں موافق برج دیکھ کر شادی کرنے کا رجحان

جمعہ 23 اگست 2019 10:30

سعودی لڑکیوں میں موافق برج دیکھ کر شادی کرنے کا رجحان
دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سعودی لڑکیوں میں موافق برج دیکھ کر شادی کرنے کا رجحان سامنے آگیا۔ بعض اوقات ہر لحاظ سے مناسب رشتہ صرف اس بنیاد پر مسترد کر دیا جاتا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کا برج ایک دوسرے سے موافق نہیں۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں شادی کے بعد ان کی زندگی اچھی نہیں گزرے گی۔دمام سے شائع ہونے والے ایلک روزنامے کی سروے رپورٹ کے مطابق 23 سالہ سارہ سعید نے کہا کہ وہ یونیورسٹی سے ڈگری لے چکی ہوں،ان کے رشتے آرہے ہیں لیکن وہ فیصلہ اس وقت تک نہیں کریںگی جب تک دولہا کا سٹار ان کے سٹار سے موافقت نہ رکھتا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں آنے والا ایک رشتہ انہوں نے موافق ستارے نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا۔انہیں ڈر تھا کہ شادی کے بعد رشتے میں بد مزگی نہ پیدا ہو جائے۔

(جاری ہے)

ایک اور سعودی لڑکی نے کہا کہ انہوں نے غلطی سے ایسے سٹار والے سے لڑکے سے شادی کر لی تھی جو ان کے سٹار سے مطابقت نہیں رکھتا تھا چنانچہ شادی کے بعد ان کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے اور بالآخرعلیحدگی ہو گئی۔30سالہ اسماء محمد کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے رشتہ کو ستاروں سے جوڑنا شرمناک امر ہے۔میاں بیوی کا تعلق ایک دوسرے کے احترام اور ایک دوسرے کو سمجھنے سمجھانے پر منحصر ہوتا ہے۔ستاروں کو درمیان میں نہیں لانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :