سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں بھی جائیداد سامنے آگئی ہے
مشترکہ تفتیشی ٹیم نے 14کنال اور 5 مرلے اراضی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں
عثمان خادم کمبوہ جمعہ 23 اگست 2019 11:33
(جاری ہے)
چودھری شوگر ملز کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔
ان کےاثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز کو منتقل ہونے والے شئیرز کی تفصیلات بھی درج تھیں جن کے مطابق سابق وزیراعظمنواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 2008ء میں سعید سیف بن جبر اسعیدی کی جانب سے 94 لاکھ 9 ہزار شئیرز منتقل ہوئے جبکہ شیخ ذکاء الدین نے 20 لاکھ 21 لاکھ 760 شئیرز منتقل کیے۔تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق ہانی احمد جمون کی جانب سے مریم صفدر کو 97 ہزار شئیرز منتقل کیے گیے جبکہ 2010ء میںمریم صفدر نے یوسف عباس کو 70 لاکھ شئیرز منتقل کیے اور اسی سال مریم نواز نے نواز شریف کو 50 لاکھ شئیرز منتقل کیے۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بلٹ پروف گاڑیاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو استعمال کے لیے دی تھیں جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان سے بلٹ پروف گاڑیوں کی تفتیش بھی ہو گی اور اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ شاہد خاقان عباسی پر خلاف ضابطہ نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا الزام ہے۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر ملکی مہمانوں کے لیے لائی گئی گاڑیاں نواز شریف کو استعمال کے لیے دے دی گئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.