Live Updates

عمران خان 2020ء تک وزیراعظم نہیں رہیں گے

آئندہ چند ماہ میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے والا ہے۔ آصف زرداری کی پیشن گوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 اگست 2019 11:41

عمران خان 2020ء تک وزیراعظم نہیں رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2019ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے جولائی 2019ء میں پیشن گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے ، اور اس میں اب بس مزید 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر قائم رہنے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان بھی پیشن گوئی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ سال 2020ء حکومت کے لئے مشکل سال ہو گا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا کے پیپلزپارٹی سے رابطے ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا تھا کہ 2020ء میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبوراََ لندن جانا پڑے گا۔ جولائی سے پی ٹی آئی کے لیے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی ۔ وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو اقتدار میں آنے کے بعد یا تو اپوزیشن کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا یا پھرحکومت کی اپنی اتحادی جماعتوں نے حکومت کو کافی مشکلات دیں تاہم اب اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک لانے کی بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں جس کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان سے متعلق پیشن گوئی کی اور کہا کہ 2020ء تک عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات